پنڈدادنخان

کھیوڑہ کے سینئر صحافی خواجہ نصیر کے بہنوئی سینئر صحافی حاجی ظفر ریحان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پنڈدادنخان: کھیوڑہ کے سینئر صحافی و قومی اخبارا ت کے نیوز ایجنٹ خواجہ نصیر کے بہنوئی سینئر صحافی حاجی ظفر ریحان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔

نماز جنازہ میں ضلع بھر کی سیاسی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور صحافیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان کی نمازہ جنازہ اْن کے آبائی شہر کھیوڑہ میں ادا کی گئی اور انہیں کھیوڑہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا ۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں،سکرٹری جنرل یونس شہباز ،الیکٹرانک میڈیا صدر ملک نیئر اعوان ،چیئرمین اختر علی شاہ،ملک فاروق اعظم ،وسیم وصی ،سلیمان شہباز ،چوہدری اعجاز ،میاں اطہر عمران،رضوان یوسف،ذیشان یوسف،عدنان یونس ،طاہر ارشاد اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے سینئر صحافی و نیوز ایجنٹ خواجہ نصیر اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button