جہلم

نان رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی، ٹریفک پولیس نے چنگ چی رکشوں کیخلاف خاموشی اختیار کرلی

جہلم: بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کاروائی، ٹریفک پولیس نے چنگ چی رکشوں کے خلاف خاموشی اختیار کرلی، موٹر سائیکلوں پر سارا زور، دس دن میں بغیر رجسٹریشن کوئی چنگ چی بند نہ ہوسکا، شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے 15جنوری سے بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے چالان کرنے اور رجسٹریشن تک گاڑی نہ چھوڑنے کا حکم دیا جس کے بعد ٹریفک پولیس نے کاروائی تو شروع کر دی لیکن کاروائی حسب معمول مخصوص افراد کے خلاف کی جارہی ہے۔
گزشتہ دس روز کے دوران ٹریفک پولیس نے صرف موٹر سائیکلوں کے خلاف ہی کاروائی کی ہے اور اب تک چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں چنگ چی رکشے بغیر رجسٹریشن چل رہے ہیں۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ سب سے زیادہ شہر میں چنگ چی رکشے بغیر نمبر پلیٹ وبغیر رجسٹریشن موجود ہیں لیکن ٹریفک اہلکار چند موٹر سائیکل سواروں کے خلاف روزانہ کارروائی کرکے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔
ڈی پی او جہلم اس صورتحال کافور ی نوٹس لے کر ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button