گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 میں یوم والدین اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

0

پنڈدادنخان:گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 میں یوم والدین اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمانان خصوصی سابق چیرمین چوہدری یامین باگڑی سابق وائس چیئرمین شوکت اعوان و کونسلرز تھے، تقریب میں طلباء نے خوبصورت ٹیبلو پیش کر کے سماں باندھ دیا، تقریب میں شرکاء نے ہیڈماسٹر ملک عدیل عباس کی سکول کے لیے خدمت اور کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بچے ہمارا مسقبل ہیں اور انہوں نے ہی کل اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ہمیں بچوں کی نشوونما اور تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دینے ہو گی۔ سکول کے ہیڈماسٹر ملک عدیل عباس نے کہا کہ بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور مستقبل کے معماروں کی تربیت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیے ۔

تقریب کے شرکاء والدین کی بڑی تعداد اور علاقہ کے معززین نے بچوں کی طرف سے پیش کیے جانے والے ٹیبلو خاکوں اور دیگر پر فارمنس کو سراہتے ہوے سکول کے ہیڈماسٹر ملک عدیل عباس اور ان کے سٹاف کی سکول کے لیے خدمات اور کو اعلی تعلیم و تربیت دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.