سب وطن عزیز پاکستان کی ایک ایک اکائی ہیں اور ہم سب سے ملکر پاکستان بنا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

0

دینہ: ہم سب وطن عزیز پاکستان کی ایک ایک اکائی ہیں اور ہم سب سے ملکر پاکستان بنا ہے ،ہم سب اس کی حفاظت کے ذمہ دار ہیںوطن عزیزکی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، پاکستان ہے تو ہم بھی ہیں،اس کے سب ادارے ہمارے ہیں ہمارا جینا مرنا اس کی بقا کے لیے ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کمیونٹی سنٹر میں” قرار دادِ پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان پر بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں جتنی جنگیں بھی ہوئیں مسلمانوں نے اپنے دفاع میں لڑیں،ہمارے حکمرانوں اور دفاعی اداروں نے اس وقت بڑے مدبرانہ فیصلے کیے جس سے دشمن ملک کو منہ کی کھانی پڑی۔

انہوں نے حاضرین میں سب سے عہد بھی لیا کہ ہم سب کا خون اگر اللہ کریم اس وطن عزیز کی بقا کے لیے قبول فرمائے تو یہ ہماری خوش نصیبی ہوگی ،جس پر حاضرین کی بہت بڑی تعداد میں موجود سب نے اپنے ہاتھ اُٹھا کر حلف دیا کہ ہم سب آپ کے اس فیصلہ پر لبیک کہتے ہیں۔

جلسہ میں سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم اور مقررین نے بھی خطاب کیا،آخر میں آپ نے وطن عزیز کی بقا اور امن کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور تصوف کے حوالے سے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تعارف کراتے ہوئے ذکر قلبی کا طریقہ بھی بتایا اور فرمایا کہ اگر کوئی بھی مرد و خواتین میں سے اس طریقہ پر اللہ اللہ کرے گا تو اپنے اندر مثبت تبدیلی محسوس کرے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.