ڈومیلی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، ڈرامائی انداز میں قاتل نے اقبال جرم کر لیا

0

سوہاوہ/ ڈومیلی: پولیس تھانہ ڈومیلی کے دبنگ تفتیشی اے آئی فیاض نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، ڈرامائی انداز میں ملزم نے اقبال جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے علاقے میں ایک ہفتہ قبل سفاکی سے قتل ہونے والے شفقت نامی شخص کا قتل معمہ بن گیا تھا جس کے بعد ایچ آئی یو کی ٹیم نے تفتیش شروع کی لیکن تاحال کوئی اہم پیش رفت نہ ہوئی۔

گزشتہ روز ڈومیلی میں فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا جس پر اس ملزم کی گرفتاری کے لیے اے ایس آئی فیاض نے متحرک شروع کیا جس پر گزشتہ رات ملزم کی گرفتاری پر ملزم پر پہلے سے اے ایس آئی فیاض کو شک تھا، دوران تفتیش ملزم نے ایک ہفتہ قبل قتل ہونے والے شخص شفقت کے قتل کا اعتراف کر لیا، مزید تفتیش کے لیے ملزم کو ایچ آئی یو کے حوالے کردیا گیا۔

عوامی حلقوں نے اے ایس آئی فیاض کی کارکردگی کو سراہا، تفتیشی اے ایس آئی نے اس سے قبل ڈومیلی میں روڈ ڈکیتی گینگ کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم آر پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اندھے قتل کے سراغ اور ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر تفتیشی آفیسر کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے تاکہ ایسے نوجوان آفسیر کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.