جلالپورشریف کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی

0

جلالپورشریف کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی، حادثہ صبح 10بجے کے قریب دوران بارش پیش آیا، موٹر سائیکل پر سوار شخص ٹکر مار کر فرار ہو گیا، حادثہ میں زخمی پچاس سالہ شخص بروقت ہسپتال نہ پہنچنے پر جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقے جلالپورشریف کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا جس سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جس میں سے ایک زخمی پچاس سالہ شخص بروقت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم نہ پہنچ سکنے پر جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کو رورل ہیلتھ سنٹر جلاپورشریف سے ابتدائی طبی امداد کے بعد جہلم ریفر کیا گیا تاہم سڑک ٹوٹنے کے باعث راستہ بند ہونے کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق ہونے والا پچاس سالہ محمد احسان ولد محمد بخش شاکر پور تحصیل پنڈدادنخان کا رہائشی تھا تاہم پولیس تھانہ جلاپورشریف نے واقعہ کی رپٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.