ٹوبھہ کے مین روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: نواحی علاقہ ٹوبھہ کے مین روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ٹوبھہ کے مین روڈ لاری اڈا پر پر دو موٹرسائیکلوں میں شدید تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موضع منڈاہر کے رہائشی اطہر شاہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

حادثہ میں زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.