دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد متاثر، فعال کیسز کی تعداد 5 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 2 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ضلع بھر میں آج مثبت کیسیز کی شرح %1.05 رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 101415 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2367 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2295 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 40051 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 886 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.38 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2848 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 180192 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button