جہلم

پولیس امن وامان قائم کرنے کیلئے اپنی پٹرولنگ کو بڑھا کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ عبدالغفار قیصرانی

جہلم: ضلع میں پولیس امن وامان قائم کرنے کیلئے اپنی پٹرولنگ کو بڑھا کر ذمہ داری کا ثبوت دیں،جبکہ عدالتوں میں چالان مکمل کر کے بجھوائیں تاکہ مجرمان کیفر کردار تک پہنچ سکیں۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے ضلع کے تمام افسران ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کے علاوہ تفتیشی افسران سے کیا۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر ،اے ایس پی سٹی رانا ندیم،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہد صدیق ،اے ایس پی صدر ،ایس ڈی پی اوز،سوہاوہ پنڈدادنخان موجود تھے۔

عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے خدمت سنٹر بنایا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز پنجاب کے تمام اضلاع میں تحصیل کی سطح پر یہ سہولیات فراہم کر کے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں جس کو ہم نے بحیثیت ٹیم ملکر حل کرنا ہے اور اس میں آپ کو مثبت کردار ادا کر کے عوام کی دعائیں لینی ہیں۔

ڈی پی او نے تفتیشی افسران سے کہا کہ جس طرح منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ ہو رہے ہیں اسی طرح آپ بہتر تفتیش کر کے اور چالان کو مکمل کر کے عدالتوں کو بجھوائیں جبکہ کسی بے گناہ کو اس میں شامل نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کو بھی معاملات درست کرنے چاہیں تاکہ شہر کی تمام مصروف شاہراؤں پر موٹرسائیکل رکشہ جات نے جو ہجوم بنا رکھا ہے اور ٹریفک کے معاملات متاثر ہوتے ہیں اس ضمن میں ڈی ایس پی ٹریفک اپنے سٹاف کے ساتھ ملکر لوگوں کا شعور بیدار کریں تاکہ وہ ٹریفک کے قوانین پر سختی سے عمل کریں اور تمام موٹرسائیکل رکشہ جات کی ایسوسی ایشنز کے صدور سے مشاورت کر کے تمام موٹرسائیکل رکشہ جات کو میونسپل کمیٹی کی طرف سے دیے گئے اڈوں میں ان کو پابند کریں۔یہی ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button