جہلم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاتی تدبیر کو اپنایا جا رہا ہے۔ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاتی تدبیر کو اپنایا جا رہا ہے ، حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کی جانب سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی فراہم کرنے سے عوام کے جان کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام شاپنگ مالز،بازار، کاروباری مراکز ،سہولت بازار، بس سٹینڈز،ہوٹلز، میرج ہالز سمیت دیگر مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کووڈ ایس او پیز کے حوالے سے منعقدہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان، اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی افسران اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی سی راؤ پرویز اخترنے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جہلم میں انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں،تمام رش والی جگہوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائیگا، میرج ہالز (انڈور) میں شادیوں پر پابندی لگائی گئی ہے خلاف ورزی کی صور ت میں سخت قانونی کارروئی عمل میں لائیں گے،شاپنگ مالز،بازار، کاروباری مراکز ،سہولت بازار، بس سٹینڈز،ہوٹلز، میرج ہالز سمیت دیگر مقامات پر نو ماسک نو سروس پالیسی پر عمل درآمد کروایا جائیگا ۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ کورونا سے بچاو، احتیاطی تدابیر اور آگاہی کیلئے دفاتر اور شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے ، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے، بار بار ہاتھ دھونے کی تلقین کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button