ڈپٹی کمشنر کا اچانک دینہ کا دورہ؛ منگلا روڈ، مین بازار اور جی ٹی روڈپر قائم تجاوزات پر برہمی کا اظہار

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم انور سیف جپہ کا اچانک دینہ کا دورہ ،منگلا روڈ ،مین بازار اور جی ٹی روڈپر قائم تجاوزات پر برہمی کا اظہار، سخت آپریشن کی ہدایت۔

عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ،ناجائز تجاوزات کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اس کو فی الفور ختم کیا جائے، ڈپٹی کمشنر۔ ا س دوران ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دینہ محبوب شہزاد ،آر ٹی سیکرٹری،گرداور محمد عمران ،انسپکٹر تجاوزات فرحت جمیل کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم انور سیف جپہ نے منگلا روڈ ،جی ٹی روڈ اور مین بازار میں قائم تجاوزات کو دیکھتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کو فلفور ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شہر کی حالت بہتر ہو سکے اس میں کسی قسم کی کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس دوران انہوں نے منگلا روڈ پر قائم پلازوں کو اپنی اپنی پارکنگ قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ،ڈپٹی کمشنر جہلم نے منگلا روڈ دینہ کا پیدل وزٹ کیا اور تمام تر معاملات کا جائزہ لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.