جہلم

سول لائن روڈ جہلم مفت کی چراگاہ بن گئی، آوارہ مویشیوں کے ٹکرانے سے حادثات رونما ہونے لگے

جہلم: شہر اور گردونواح مویشی وبال جان بن گئے ، سول لائن روڈ مفت کی چراگاہ بن گئی ، آوارہ مویشیوں کے ٹکرانے سے حادثات رونما ہونے لگے ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہرکے بااثر افراد نے اندرون شہر میں واقع سول لائن روڈ کو مویشیوں کی چراگاہ میں تبدیل کر رکھا ہے، محکمہ جنگلات سمیت شہری سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کی طرف سے سول لائن روڈ کے دونوں اطراف اور عین وسط میں قیمتی پودے لگائے گئے ہیں جو کہ آوارہ میویشیوں کی وجہ سے اجاڑ نظر آتے ہیں۔

شہر کی بااثر شخصیات علی الصبح پالتو جانورجن میںگائے،بکریاںاور بھینسیں وغیرہ شامل ہیں کو گھروں سے باہر سڑکوں پر نکال دیا جاتا ہے جو کچرے کے ڈھیروں اور سول لائن روڈ کو ا پنا مسکن بنا لیتے ہیں ، آوارہ مویشی سارا دن شہر کی سڑکوں پر مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیاہے کہ سرسبز و شاداب درختوں کو بچانے کی غرض سے میویشیوں کے لئے پھاٹک قائم کیا جائے جہاں آوارہ میویشیوں کو پابند کر لیا جائے اور مالکان کو جرمانہ ادا کرنے اور آئندہ مویشیوں کو آوارہ نہ چھوڑنے کی غرض پر مویشی حوالے کئے جائیں تاکہ شہر میں پھلدار ، پھولدار ، سایہ دار درختوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button