سوہاوہ

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سوہاوہ میں سکریپ کی نیلامی

سوہاوہ: گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سوہاوہ میں سکریپ کی نیلامی، ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا انجینئر محمد اقبال عاطف کی موجودگی میں نیلامی کی گئی، مقامی ٹھیکیدار محمد اعجاز نے کامیاب بولی دے کر سکریپ حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ اسٹی ٹیوٹ سوہاوہ میں پرانے سکریپ جس میں آئرن سکریپ، ربڑ پلاسٹک، الیکٹرک کیبلز، پی وی سی پلاسٹک، بیکا لائیٹ اور گلاس وغیرہ شامل تھے کی نیلامی عمل میں لائی گئی۔
نیلامی کمیٹی کے کنوینئرڈسٹرکٹ مینجر ٹیوٹا انجنیئر محمد اقبال عاطف تھے۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ سخاوت حسین، رضوان اقبال(اسسٹنٹ مینجر فنانس جہلم اینڈ چکوال)، محمد ایاز بیگ، عمران آصف،محمد سلیم نیلامی کمیٹی کے ارکان میں شامل تھے۔
نیلامی پانچ بولی دہندگان محمد اعجاز، پاخان، محمد شہباز، محمد بشیر اور ملک محمد نوید نے حصہ لیا۔ 35000روپے سے بولی شروع کی گئی جو کہ محمد اعجاز نامی بولی دہندہ نے 52000روپے تک بڑھا کر کامیابی حاصل کی۔بولی سے قبل تمام بولی دہندگان سے 1750 روپے بطور زر ضمانت جمع کئے گئے۔ کامیاب بولی دہندہ نے تمام ضروری ٹیکسز بھی جمع کرادیئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button