پنڈدادنخان میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

0

پنڈدادنخان: ملک کے مختلف اضلاع کے طرح ضلع جہلم میں بھی پولیو مہم کا آغازکر دیا گیا ہے، پولیو آگاہی مہم تقریب کا انعقاد سول ہسپتال پنڈدادنخان میں کیا گیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع جہلم میں بھی پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں آگاہی تقریب کا انعقاد سول ہسپتال پنڈدادنخان میں کیا گیا۔

آگاہی تقریب میں اسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان احمد فراز ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر علی، ایم ایس ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان ڈاکٹر جمالی،ایم ایس سول ہسپتال کھیوڑہ ڈاکٹر مدثر حسین کے علاوہ علاقہ بھر کے معززین نے شرکت کرتے ہوئے ہسپتال میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

ایک اور تقریب میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر علی اور ایم ایس ڈاکٹرمدثر نے سول ہسپتال کھیوڑہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آ غاز بھی کیا اور ہسپتال کے لان میں معززین نے بھی ایک ایک پودا لگایا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ملک عبید انوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ گرین اینڈ کلین پاکستان ہماری حکومت کے منشور میں شامل ہے اور اس سلسلے میں پورے شہر میں شجر کاری مہم کامیابی سے جاری ہے۔درخت انسانی زندگی کے لیے از حد ضروری ہیں اور انشاء اللہ سر سبز خوشحال پاکستان انشاء اللہ ہمارا نعرہ عملی شکل اختیار کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.