بزرگ، ادھیڑ عمرکے افراد چنگ چی رکشہ ڈرائیور انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے لگے

0

جہلم: شہرو گردونواح میں چنگ چی رکشاؤں کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کر گئی اور اس میں ہر گزرتے دن کیساتھ تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، چنگ چی رکشہ چلانے والوں کی اکثریت ایسی ہے جو بزرگ اور اڈھیڑ عمرکے افراد ہیں ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ بھی موجود نہیں ہوتا۔

شہر بھر میں جگہ جگہ چنگ چی رکشاؤں کے اڈے ٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات پیدا کررہے ہیں،قانون سے نا واقف ، ذہنی طور پر مفلوج اور کم نظری سے یہ ڈرائیورز شہر کی سڑکوں پر چنگ چی رکشے دوڑاتے نظر آتے ہیں جو شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔اکثر اوقات سواری اتارنے اور سواری بٹھانے کے لالچ میں یہ چنگ چی رکشے کو عین سڑک کے درمیان میں کھڑا کر دیتے ہیں جس کے باعث پیچھے سے آنے والی گاڑیاں حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح کم عمر چنگ چی رکشہ ڈ رائیوروں و موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیاہے اسی طرح ادھیڑ عمر اور بزرگ چنگ چی ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ شہری حادثات سے بچ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.