جہلماہم خبریں

تبدیلی کے اثرات، سابق کونسلر شیخ وقارنمبردار عبدالعزیز کی کرپشن کے خلاف نیب چلے گئے، درخواست دائر

جہلم: تبدیلی کے اثرات سابق کونسلر شیخ وقارنمبردار عبدالعزیز کی کرپشن کے خلاف نیب چلے گئے، درخواست دائر،ہر رجسٹری پر نمبردار 20 ہزار سے لے کر 2لاکھ تک رشوت لے کر پراپرٹی کی تصدیق کرتا ہے ،درخواست گزار شیخ وقار

تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان کے آغاز کے ساتھ ہی تبدیلی کے اثرات آنا شروع ہوگئے ،سابق کونسلر شیخ وقار نمبردار عبدالعزیز کے خلاف نیب میں پہنچ گئے ،انہوں نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نمبردار عبدالعزیز جو کہ گزشتہ 20 سال سے خود ساختہ نمبردارای کے فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔

محکمہ مال کے تحصیلدار اور پٹواریوں سے ملکر ہر دو نمبر رجسٹری کے لیے 20 ہزار سے 2 لاکھروپے لے کر تصدیق کرتا ہے ،جسکا محکمہ اینٹی کرپشن کو علم ہونے باوجود یہ محکمہ خواب خرگوش کے مزے لے کر مفت کی تنخواہیں لے رہا ہے ،اسکے علاوہ نمبردار عبدالعزیز محکمہ مال کے پٹواریوں اور تحصیلدار سے مل کر ریلوے کی اراضی بھی جعلی تصدیق کے ساتھ فروخت کر چکا ہے۔

شیخ وقار نے موقف اختیار کیا کہ نمبردار عبدالعزیز سینہ ور آدمی ہے اور جو بھی تحصیلدار جہلم میں تعینات ہوتا ہے اس سے مراسم بنا کر جعلی انتقال اور فرد کی تصدیق کر کے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور نیب حکام سے مطالبہ کیا کہ نمبردار عبدالعزیز کی انکوائری کی جائے تو بہت سے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button