پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کوٹلہ شاہ کمیر 2 روزہ کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

پنڈدادنخان کے علاقہ سہوترہ میں دو روزہ کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جوکہ خیر و آفیت سے گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔

کبڈی میچ میں سابق تحصیل ناظم و آمدہ الیکشن اُمیدوار برائےMNAحلقہ67 NA چوہدری عابد اشرف جو تانہ ،چوہدری برکات حسین اور چوہدری سلیم انجم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کبڈی میچز کو دیکھنے کے لیے تحصیل پنڈدادنخان سے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کے مہمان خصوصی چوہدری عابد جوتانہ، چوہدری برکات حسین اور چوہدری سلیم انجم نے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی، اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میچز انعقاد کروانے کا مقصد ہے کہ نوجوان برائی اور نشے جیسی بری عادات سے محفوظ رہیں، نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشونماں کے لیے کھیل بہت ضروری ہیں،کسی بھی معاشرے میں نوجوان ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت کا کردار اہم ہوتا ہے کھیل کے میدان آباد رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button