جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا موٹرسائیکل چوروں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، متعدد ملزمان گرفتار

جہلم: پولیس کا منشیات فروشوں اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف آپریشن کلین اپ، 3 رکنی موٹرسائیکل گینگ سمیت متعدد ملزمان گرفتار، موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں متعدد موٹر سائیکل چوری ہورہے تھے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے پولیس کو اس کے خلاف آپریشن کرکے موٹر سائیکل برآمد کرنے کا حکم دیا ۔
ایس ایچ او تھا نہ سٹی،انسپکٹر جواد انور نے لاکھوں روپے کے چار موٹر سائیکل برآمد کرکے موٹر سائیکل چور گینگ کے تین افراد جن میں محمد یوسف،علی حیدراور زیشان علی کو گرفتار کر کے چار موٹر سائیکل برآمد کرلیے۔
اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سلیم اختر سے 1500گرام ہیروئین، حسن سے 240گرام چرس جبکہ ایک پسٹل تیس بور کے علاوہ تین اشتہاری مجرمان طارق محمود،سمیرا بی بی اور حمیرا بی بی سکنہ ملتان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button