جہلم

پاکستان کے مستقبل کی تعمیر ہم ماضی کی بنیاد اور حال کی کاوشوں سے ہی کر سکتے ہیں۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: یوم پاکستان ہمیں اُس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ جو ہم نے 1940 ء میں اسلام کے اصولوں پر مبنی اپنا وطن بنانے کے لئے کیا تھا پاکستان کے مستقبل کی تعمیر ہم ماضی کی بنیاد اور حال کی کاوشوں سے ہی کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے گزشتہ روز یوم پاکستان کے حوالے سے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تاریخی ورثہ قابل فخر ہے ، تاریخی ورثہ کو محفوظ کرنا اور اس کی اشاعت عظیم قومی فریضہ و خدمت ہے ، نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی بیدار رکھنے کے لئے تاریخ سے آگاہی لازمی ہے ۔
چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں برصغیر کے باشعور اور غیور مسلمانوں کے اس عظیم عہد کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے 23مارچ 1940کو اکھٹے ہو کر کیا تھا اور پاکستان کے نام سے معرض وجود میں آنے والی خوبصورت اور آزاد اسلامی جمہوری مملکت لازوال قربانیوں کا ثمر ہے آج ہم اسی عزم کی تجدید کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہوگی کہ وطن عزیز بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیاہے جس کی حفاظت نوجوان نسل کے ذمہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button