پنڈدادنخان

جہلم پولیس کاناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے کی ہدایت پر اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سے 1 عدد بندوق 12 بور رپیٹر معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ راؤنڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button