دینہاہم خبریں

دینہ کا رہائشی 32 سالہ نوجوان حادثے کا شکار، سر پر شدید چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق

دینہ کا رہائشی 32 سالہ نوجوان 2 بچوں کا باپ حادثے کا شکار ، سر پر شدید چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق، نو جوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ اقبال ٹاؤن کا رہائشی 32سالہ نو جوان 2بچوں کا باپ محمد زاہد ڈیکوریشن والے اپنے موٹرسائیکل پر رانجھا میرا جاتے ہو ئے چک جمال کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ نو جوان کے سر پر شدید چو ٹیں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہو نے والا نو جوان محمد زاہد انتہائی ملنسار اور اچھی طعبیت کا مالک تھا، میت گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button