پنڈدادنخاناہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 149 ہو گئی

پنڈدادنخان: کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، مزید 4 افراد کے ٹیسٹ مثبت آ گئے، ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 149 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پنڈدادنخان میں وارث بک ڈپو کے مالک کلیم اختر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر ان کی فیملی کے 5 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے گئے تھے جن میں سے 4 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی۔
تحصیل پنڈدادنخان سے 10 افراد کے سیمپل کورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جن میں سے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 6 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے۔
مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 149 ہو گئی ہے جن میں سے 121 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ 25کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں اور اب تک کورونا وائرس سے 3 اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button