جہلم

سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کی جانب سے 30سکولوں کے سینکڑوں طلبا میں سویٹر، جوتے اور جرابیں تقسیم

جہلم: سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کی جانب سے 30سکولوں کے سینکڑوں طلبا میں سویٹر، جوتے اور جرابیں تقسیم، اس پراجیکٹ کامقصد ضرورت مندطلبا کو سردی سے بچانا ہے ، پراجیکٹ پر اب تک پانچ لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو چکے۔ پراجیکٹ ہیڈ حسن رضا چوہدری

تفصیلات کے مطابق طلبا پر مشتمل ضلع جہلم کی معروف سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کی جانب سے سویٹر پراجیکٹ جاری ہے جس کے دوران اب تک ضلع جہلم کے مختلف شہری اور دیہاتی علاقوں میں 30سے زائد سکولوں میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبا و طالبات میں اب تک سویٹر ، جرسیاں، جوتے اور جرابیں تقسیم کی گئی ہیں ۔

اس حوالے سے پراجیکٹ انچارج حسن رضا چوہدری نے بتایا کہ سخت سردی کے موسم میں غریب اور ضرورت مند گھرانوں کے بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے ہم نے یہ پراجیکٹ شروع کیا جو بہت کامیابی سے جاری ہے اور آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

چیئرمین کیئر ٹیکرز اسفند یار اسد نے کہا کہ سویٹر پراجیکٹ پر اب تک پانچ لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں اور یہ فنڈنگ تنظیم کے ممبران کے جیب خرچ سے جمع کی جاتی ہے ہم کسی قسم کی بیرونی فنڈنگ ، چندہ ، عطیات نہیں لیتے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button