جہلم

کالا گجراں کی معروف کاروباری شخصیت خان عارف کا ماسٹرز رئیل اسٹیٹ کے اعزاز میں عشائیہ

جہلم: کالا گجراں کی معروف کاروباری شخصیت خان عارف کا ماسٹرز رئیل اسٹیٹ کے اعزاز میں عشائیہ، اس ضیافت میں سی ای او نعیم احمد چوہدری، ایگزیکٹیو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری سہیل عزیز، زوحیل عتیق،چوہدری کلیم اور ڈاکٹر محمد مسلم نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کالا گجراں سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین و سی ای او روہتاس رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر خان عارف نے گزشتہ رات اپنی رہائش گاہ پر ماسٹرز رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کی مینجمنٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

خان عارف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے عزت بخشی ہے میں آپ کی اس محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، عشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری شمس طاہر،حمزہ علوی، علی چوہدری، محمد عثمان، احمد فراز،سلیمان فاروق و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button