جہلم

جہلم المرکز کی تنظیمات سی ڈی سی اور ڈیف سوسائٹی کی اہم میٹنگ، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جہلم المرکز کی تنظیمات سی ڈی سی اور ڈیف سوسائٹی کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سابقہ کارکردگی اور الیکشن 2020کے بارے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بچوں میں فنی تربیت اور تعلیم کے بارے میں مستقبل قریب میں مواقع پیدا کئے جائیں گے ،میٹنگ میں درخواست گزار ارشد محمود بھٹی کی بیمار والدہ کے لئے ویل چیئر کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ خدمت کے جذبے سے سرشار ممبران اور اعوام الناس کے لئے المرکز کا پلیٹ فارم ہر وقت حاضر ہے۔
اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال ، ڈاکٹر محمد اسد مرزا،کرنل (ر) عبید مرزا ، سیدہ شاہد شاہ ، سید اختر شاہ ، محمد احمد جمیل، چوہدری قدرت علی ، ڈاکٹر محمود علی واثق ، ڈاکٹر شاہد تنویر ، امین میر، میجر زرگون گل سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button