جہلماہم خبریں

جہلم میں مزید 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج مزید 10 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 153 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں، ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 62 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 70070 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1806 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 1600 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 48 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 55877 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1314 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 39 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 66 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

جہلم میں اب تک 3 سکول سیل کیے گئے ہیں اس کے علاوہ تحصیل دینہ میں گاؤں مفتیاں سیداں کی ایک گلی اور تحصیل پنڈ دادنخان میں محلہ شاہ پور کو سیل کیا گیا ہے۔

اب تک 1875 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور1914 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button