جہلمتارکین وطن

صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد نے قربانیوں کی بے مثال روایات قائم کی ہیں۔ عرفان الحق

جہلم: صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد نے قربانیوں کی بے مثال روایات قائم کی ہیں،صحافت ایسا مشن ہے جس میں اخلاق کو بلند رکھنا پڑتا ہے۔

ان خیالات کااظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ جہلم پریس کلب ، ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس عرفان الحق نے گزشتہ روز انگلینڈ سے ٹیلی فون پر جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کے شعبے نے ملک وقوم میں ہر سطح پر شعوراجاگر کرنے کیلئے ہر مقام اور سطح پر قربانیوں کی بے مثال روایات قائم کی ہیں۔صحافت ایک ایسا مشن ہے جس میں ذاتیات اور مفادات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اخلاقی اصولوں کو سربلند رکھنا پڑتا ہے وطن عزیز کی صحافتی برادری خیبر سے کراچی تک اس بات پر مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود اپنے مشن کو جاری رکھا اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سینکڑوں صحافیوں کو جانوں کے نذرانے پیش کرنے پڑے۔

عرفان الحق نے کہا کہ اب وطن عزیز میں اعلی سطحی صحافت کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے صحافیوں نے بھی اپنی پیشہ وارانہ خدمات کے ذریعے شعبہ صحافت کے تقدس کو بلندیوں تک پہنچایا ہے اس ضمن میں مقامی سطح پر صحافیوں کے کردار اور خدمات کو بھی قوم سلام پیش کرتی ہے اور مقامی صحافی بے پناہ مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود اپنے قلم اور آزادی اظہار رائے کے عظیم مشن کو خوش اسلوبی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح کے صحافیوں کی ملک سمیت دنیا بھر میں صحافتی اقدار قابل ستائش ہیں اور یہ صحافی بلاشعبہ ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے نچلی سطح کے مسائل اجاگر کر کے عظیم قومی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button