جہلم

جہلم کی سڑکوں پر ریڑھی بانوں اور لوڈر رکشوں کا قبضہ، پیدل گزرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا

جہلم: اندرون شہر کی سڑکوں پر ریڑھی بانوں اور لوڈر رکشوں کا قبضہ، پیدل گزرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
جادہ چوک، اولڈ جی ٹی روڈ، مشین محلہ روڈ، سول لائن روڈ، ٹاہلیانوالہ روڈ، محمدی چوک ، کمیلہ روڈ، پولیس لائن ، کریم پورہ روڈ، بابا جادہ روڈ،روہتاس روڈ، کالا گجراں سمیت دیگر چوک چوراہوں پر ریڑھی ، لوڈر رکشہ پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں نے قبضے جما رکھے ہیں۔
تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا روزانہ کا معمول بن چکا ہے جس کے باعث طلباء و طالبات سمیت سرکاری اداروں میںڈیوٹیاں سرانجام دینے والے ملازمین کو سرکاری اداروں میں جانے میں شدید دشواری کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب سکولوں کالجوں میں چھٹی کے بعد طویل دورانئے تک ٹریفک کا جام رہنا بھی معمول بنتا جارہا ہے ، ٹریفک پولیس اورمیونسپل کارپوریشن کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
عوامی حلقوں نے ڈی پی او ، ڈپٹی کمشنر ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کرتجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے تاکہ اندرون شہر کی سڑکیں کشادہو سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button