دینہ

جب سے یہ حکومت اقتدار میں آئی ہے،عوام نے سکھ کا سانس نہیں لیا۔ چوہدری ندیم اختر

دینہ: جب سے یہ حکومت اقتدار میں آئی ہے،عوام نے سکھ کا سانس نہیں لیا۔ آٹا مافیا، پٹرول مافیا، چینی مافیا اور ملک کی بدترین معاشی صورت حال نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا، جن لوگوں نے تبدیلی کے لئے موجودہ حکومت کو ووٹ دیئے ان کے خواب چکنا چور ہو گئے، عوام کی امیدوں کا مرکز ایک دفعہ پھر مسلم لیگ ن ہے، اس کے قائد میاں نواز شریف مستقبل کے الیکشن میں ایک مرتبہ پھر نجات دہندہ ثابت ہو ں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل دینہ کے نوجوان رہنما چوہدری ندیم اختر آف مدوکالس نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تین سالوں میں تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تو تبدیلی کے پیروکاروں نے بھی اپنے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں اور اس وقت کو کوس رہے ہیں جب انہوں نے وزیراعظم عمران کو نجات دہندہ، مسیحا سمجھ کر اس کے بلندو بانگ نعروں اور دعوؤں کو حقیقت سمجھ کر اپنا سب کچھ اس پر نچھاور کر دیا۔ آٹا مافیا، پٹرول مافیا، چینی مافیا اور مہنگائی نے شہریوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے، ان کی نظریں ایک بار پھر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی طرف اٹھی ہوئی ہیں جنہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا تھا۔

چوہدری ندیم نے کہا حکومت،سیاست وزیراعظم عمران خان اور اس کے حواریوں کے باس کی بات نہیں، ان سے جتنی جلدی جان چھوٹ جائے ،ملک کی اسی میں بہتری ہے۔

تحصیل دینہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحصیل دینہ کی سب سے مقبول،معروف سڑک ’’منگلاروڈ‘‘ تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ سڑک کنارے بسنے والے لوگ، دکان دار، ٹرانسپورٹرز، عام شہری ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، ان کی چیخوں و پکار اہل اقتدار تک نہیں پہنچ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری تحصیل میں مہنگائی کا دور دورہ، دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ اور ہیں مگر اشیاء وہ اپنی مرضی کی قیمتوں سے فروخت کر رہے ہیں،انتظامیہ مہنگائی کو کنڑول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،اس بارے سرکاری انتظامیہ کو فوری ایکشن لے کر شہریوں کو ریلیف دینا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button