جہلماہم خبریں

ڈیل نہ ہونے پر نوازشریف اور مریم نواز تنقید کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سب کومعلوم ہے مسلم لیگ ن نے ریلیف لینے کیلئے کتنا زور لگایا ہے، ڈیل نہیں ہوسکی اس لئے نوازشریف اورمریم نوازتنقیدکررہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کہا کہ ملاقاتیں نوازشریف مریم سے متعلق تھیں، ملاقاتوں میں نوازشریف اورمریم نوازکیلئے ریلیف مانگا جا رہا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات100فیصددرست ہے کہ ملاقات سیاسی طورپرتھی اور ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کر دیا دونوں ملاقاتیں خصوصی تھیں، محمدزبیرکی طرح اورلوگوں کے بھی تعلقات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی نوازشریف نے ٹی وی پرکہاکسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے اور اگلے ہی دن اسمبلیاں توڑ دیں، ایسے ہی نوازشریف لڈیاں ڈالتے ہوئے بیرون ملک چلے گئے تھے، الیکشن کابائیکاٹ کراکرخودنوازشریف الیکشن لڑگئے تھے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ اس وقت مریم نوازکے قریب ترین لوگوں میں محمدزبیرشامل ہیں، نوازشریف کی ناراضی ہی یہ ہے کہ فوج ہماراساتھ کیوں نہیں دیتی آج فوج کہہ دے ساتھ دے گی تونوازشریف کل کھڑے ہوجائیں گے نوازشریف ہمیشہ اسی طرح اقتدارمیں آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button