ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کے دورے کے بعد سوہاوہ شہر میں اچانک پانی کی فراہمی شروع

0

پڑی درویزہ: ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم کے دورے کے بعدسوہاوہ شہر میں اچانک پانی کی فراہمی شروع ۔ میونسپل کمیٹی اور میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی طرف سے کی جانے والی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ، کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے کھلی کچہری کا عوامی مطالبہ ۔

تفصیلات کے کافی عرصہ سے سوہاوہ کے شہری واٹر سپلائی کے پانی کو ترس رہے تھے متعدد بار پرنٹ میڈیا کے ذریعے ڈی سی ضلع جہلم کو نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم سیف انور چبہ نے سوہاوہ کا دورہ کیا محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیر نگرانی چلنے والی واٹر سپلائی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور دیگر انتظامیہ کے افسران موجود تھے ۔ سوہاوہ شہر میں مذکورہ دورے کے بعد اچانک پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، عوامی حلقوں کے مطابق نکتہ غور طلب ہے کیونکہ اس سے قبل شکایات یا مطالبہ کرنے کے باوجود واٹر سپلائی کی خرابی کا بہانہ کر دیا جاتا تھا ۔

عوامی سماجی حلقوں کے مطابق ڈی سی ضلع جہلم کے دورے کے بعد اچانک واٹر سپلائی کا بحال ہونا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ تاہم سوہاوہ شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی ضلع جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی سکیم کی مرمت کے نام پر کروڑوں کی گئی کرپشن کے متعلق میونسپل کمیٹی سوہاوہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے متعلق کھلی انکوائری کی جائے تا کہ کرپشن کے ذمہ داران کو کیفرے کردار تک پہنچایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.