بڑاگواہ میں موسلادھار بارش، برساتی نالے میں طغیانی، اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا

0

ڈومیلی: بڑاگواہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی،بچے بچیاں سکو ل نہ پہنچ سکے،جماعت ہشتم کے سلانہ پیپرزدینے کیلئے آنیوالے طلبہ و طالبات نے بڑی مشکل سے نالہ پارکیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی طرح بڑاگواہ اور گردونواح میں گزشتہ روز سے مسلسل موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

بڑاگواہ اور تھلہ چوہدریاں کے درمیان سے گزرنے والے برساتی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے دوردراز سے آنیوالے بچے بچیاں سکول نہ پہنچ سکے،نالے میں پانی آنے سے اہل علاقہ کو بھی شدید مشکلات کا سامناکرناپڑھ رہاہے، اس کے علاوہ جماعت ہشتم کے سالانہ بورڈ کے پیپرز بھی شروع ہیں اور بچے بچیاں بڑی مشکل سے ٹھنڈے اور گہرے پانی سے گزر کر امتحانی سنٹرز پہنچے اور کئی بچیاں کیچڑ اور پانی کے باعث گر ی بھی ہیں۔

اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس برساتی نالے میں پل بنایا جائے اور عوام کی مشکلات دور ہوسکیں پچھلے سال بھی بارش کے باعث کئے بچے بچیاں پیپر نہیں دے سکے۔اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر مزید بارش ہوگئی تو بچے پیپر کیسے دیں گے،پچھلی بار بھی کئی بچے پیپرز سے رہ گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.