جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ،کرایہ داری ایکٹ،اسلحہ آرڈینس اورامتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج، 34لیٹر شراب،2590گرام چرس،رائفل 8ایم ایم ،پسٹل 30بوراور34روند برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے طارق محمود ASIنے دوران گشت ملزم عقیل احمد ولد اصغر علی قوم راجپوت سکنہ مسلم ٹاؤن تحصیل و ضلع جہلم سے 120گرام چرس،بشارت احمد SIنے دوران گشت ملزم یار محمد ولد عبدل محمد خان قوم پٹھان سکنہ جوائی پور بھڑتھ تحصیل و ضلع سیالکوٹ سے 10لیٹر شراب۔

مناظر حسین ASIنے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد علی زر سکنہ چتن جہلم اور شکیل سکنہ ناڑہ جہلم تھانہ دینہ کے نذر محمد SIنے دوران سرچ آپریشن ملزم رسول خان سکنہ وزیر ستان ایجنسی حال مقیم چک الماس دینہ سے رائفل 8ایم ایم معہ 30روندتھانہ پنڈ دادنخان کے محمد ریاض ASIنے دوران گشت ملزم عبدالقیوم سکنہ کریم پورہ پنڈدادنخان سے پسٹل 30بور معہ 04روند۔

عثمان تصدقT/SIنے دوران گشت ملزم آصف سکنہ محلہ کریم پورہ کھیوڑہ سے رائفل 12بور معہ 03کارتوس تھانہ ڈومیلی کے محمد افضال SI نے دوران گشت ملزم شعبان سکنہ دئیوال سوہاوہ سے 04لیٹر شراب تھانہ منگلا کے زاہد محمودASIنے دوران گشت ملزم خرم شہزاد سکنہ افغان آباد دینہ سے 1100گرام چرس۔

ضیاء محمود ASIنے دوران گشت ملزم سعید حیدر سکنہ شیخوپور دینہ سے 1210گرام چرس اور ملزم عرفان علی سکنہ چکر ی راجگان سے 160گرام چرس اور دوران تفتیش مقدمہ نمبر99/18بجرم9-Cمیں ملزم سعید حیدر سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button