کھیوڑہ

ملک عامر امتیاز نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا

کھیوڑہ: ملک عامر امتیاز نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے ملک امتیاز ہاؤس پر عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا، ملک پاکستان کے نامور ثناء خوان نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور امیدوار ایم این اے و معروف سماجی شخصیت چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور راجہ افتخار احمد شہزاد سابق تحصیل ناظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ثناء خواں اور مہمانوں کی آمد پر گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ ملک امتیاز ہاؤس پر عظیم الشان محفل نعت ملک عامر امتیاز نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے منعقد کی عظیم الشان محفل نعت کا آغاز تلاوت قران حافظ احمد علی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد صدیق نے سرانجام دئیے اور ملک پاکستان کے نامور ثناء خواں میں سلطان عتیق الرحمن علی رضا نوری سید صداقت عباس شاہ سید حسن امیر شاہ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

امیدوار ایم این اے و معروف سماجی شخصیت چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور راجہ افتخار احمد شہزاد سابق تحصیل ناظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ان کے ہمراہ چوہدری مسعود کھوتھی رہنما پی ٹی آئی ملک عبیدانوار راجہ صفدر شمی ملک عظیم سرور حافظ شاہد عمران بھی تھے ملک عامر امتیاز و دیگر انتظامیہ نے ثناء خواں کا والہانہ استقبال کیا اور آخر میں قاری محمد صدیق نے ملک عامر امتیاز کے والدین کی مغفرت اور ملکی پاکستان کی سلامتی امن محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button