عوام کے ٹیکسوں سے عوامی فلاح کے لیے خرچ ہونے والی رقم کاجائزہ لیا جائے گا، راجہ یاور کمال

0

سوہاوہ: میڈیا کی نشاندہی پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال کا میونسپل کمیٹی سوہاوہ کا اچانک دورہ چیف آفیسر میونسپل چوہدری الفت اور وائس چیئرمین واجد حسین بٹ اور عملہ کے ساتھ تفصیلی میٹنگ مختلف برانچز کا جائزہ لیا جبکہ کونسلرز اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے ہمراہ سابقہ ادوار میں ہونے والے ٹینڈرز کی تفصیلات طلب کیں جبکہ شہر بھر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت کی گئی۔

ایم پی اے راجہ یاور کمال نے سوہاوہ شہر میں پانی کہ عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ وہ فی الفور اس حوالے سے انکوائری کریں اور کام نہ کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کریں اور کام نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ممبر صوبائی اسمبلی نے میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں خالی سیٹوں کا بھی نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ جلد از جلد میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں خالی سیٹوں پر افسران کی تعیناتی یقینی بنائی جائیں گی۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار میں ہونے والے ٹینڈرز کی تفصیلات طلب کی ہیں جس کے بعد لاہور میں اعلی احکام سے درخواست کرینگے کہ اس کا غیر جانبدار آڈٹ کروائیں تاکہ عوام کے ٹیکسوں سے عوامی فلاح کے لیے خرچ ہونے والی رقم کاجائزہ لیا جا سکے کہ اس سے عوام کو کس قدر ریلیف ملا۔

انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی لائنز پر غیر قانونی موٹرز اور اسٹاف کی نااہلی کی وجہ سے شہری پانی کی فراہمی سے محروم ہیں جس کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جائیگا اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے منادی کروائی جائیگی جس کے بعد اس حوالے سے بھر پور آپریشن کیا جائیگا اور غیر قانونی کنیکشن اور موٹرز لگانے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.