دینہ

موجودہ دور میں انسان صحت مند سرگرمیوں سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر صائمہ عثمان

دینہ: موجودہ دور میں انسان صحت مند سرگرمیوں سے دور ہوتا جا رہا ہے،کھیل کے میدان ویران ہو چکے ہیں ،بچے کمپیوٹرز اور موبائل گیمز میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں جوکہ صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں ،اپنی خوراک کو بہتر کریں ،غذا صاف ستھری استعمال کریں ،سوفٹ ڈرنکس ،تلی ہوئی چیزیں ،پکوڑے سموسے ہر گز استعمال نہ کریں ،سلاد اور فروٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں ،صحت مند معاشرے ہی ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں معلوماتی دورہ کے لئے آئے ہوئے آسیہ پبلک سکول گرلز کالج قاضی چک کی طلبہ و طالبات سے لیڈی ڈاکٹر صائمہ عثمان نے کیا ،انہوں نے کہا کہ صحت مند رہنے لئے 45منٹ سے 60منٹ تک مسلسل ایک جگہ بیٹھنا نہیں چاہیے ،اپنے جسم کو حرکت میں رکھیں چلنے پھرنے کی عادت کو اپنائیں ،ورزش کو معمول بنا لیں صحت بہت بڑی دولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد بخش ہسپتال کا کام 2008سے شروع ہوا ،ہسپتال کے چیئر مین مشتاق حسین برگٹ سابق ایس ایس پی اور علاقہ بھر کی معروف سماجی شخصیت ہیں عوام ان کی مشکور ہے جن کی بدولت آج عوام علاج سے مستفید ہو رہی ہے ،24گھنٹے ماہر ڈاکٹرز، لیڈ ی ڈاکٹرز اور سرجن موجود ہوتے ہیں ،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریب مستحق لوگوں کا بالکل مفت علاج کیا جاتا ہے جبکہ طلبہ و طالبات کیلئے بھی مفت علاج کی سہولت موجود ہے۔

آسیہ پبلک سکول اینڈ کالج کے طلبہ و طالبات کی آمد پر چیئر مین یونین کونسل دھنیالہ چوہدری جعفر اقبال سمیت ہسپتال کے عملہ نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر پروفیسر امجد فارس اور بانی سکول و کالج ہذا حاجی رمضان نے طلبہ و طالبات کو معلوماتی دورہ آگاہی دینے پر سماجی شخصیت مشتاق حسین برگٹ اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا ،آخر میں طلبہ و طالبات کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کے بارے میں بتایا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button