کھیوڑہ کا 37 سالہ شخص مندرہ میں حادثے کا شکار، موقع پر ہی جاں بحق

0

کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) ملک مناظر حسین کھیوڑہ کا جوان سال ڈرائیور حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم محلہ سردہی کا رہائشی اور سابق کونسلر ملک الطاف حسین عرف استاد جبر کا بیٹا تھا۔ عید کے تیسرے روز متوفی کے چھوٹے بھائی کی شادی تھی اور ان کے گھر میں خوشی کی تقاریب جاری تھیں ۔

37سالہ ڈرائیورملک مناظر حسین صبح چار بجے اپنی شاہ زور گاڑی لے کر راولپنڈی کے لئے روانہ ہوا۔مندرہ کے مقام پر اس کی گاڑی کا مخالف سمت سے آنے والی ٹویوٹا ہائی ایس سے تصادم ہو گیا ۔ جس کے نتیجہ میں ملک مناظر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

یوں شادی کی تقاریب میں مشغول خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا۔ مرحوم کا بیٹا نہیں تھا پانچ بچیوں کے باپ کی موت کا بین سن کر اہلِ محلہ کا کلیجہ پھٹ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.