دینہ

سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی ہمشیرہ کی رسم قل لدھڑ دینہ میں ادا کر دی گئی

دینہ: وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی خالہ صاحبہ، سابق وفاقی وزیر بہبود آبادی چوہدری شہباز حسین کی ہمشیرہ اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی پھوپھی صاحبہ کی رسم قل لدھڑ دینہ میں ادا کر دی گئی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت اہم شخصیات کی شرکت ، مرحومہ کی درجات بلندی کے لئے خصوصی دعائیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی خالہ صاحبہ، سابق وفاقی وزیر بہبود آبادی چوہدری شہباز حسین کی ہمشیرہ اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی پھوپھی صاحبہ ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ،چوہدری فیصل ،چوہدری سرفراز کی خالہ اور چوہدری فوق شیر باز کی پھپھو صاحبہ گزشتہ روز لدھڑ دینہ میں انتقال کر گئیں تھیں۔

مرحومہ کی رسم قل آبائی گاؤں لدھڑ دینہ میں ادا کی گئی ، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ ، ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال ، چوہدری اویس ، چوہدری محمد انور ، تحصیلدار منیر خان ، رضوان سیٹھی ، چوہدری محمد افضل سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، خصوصی خطاب و مرحومہ کی درجات بلندی کے لئے پیر سید عطااللہ شاہ بخاری نے دعا کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button