جہلم شہرو مضافاتی علاقوں میں جسم فروشی کادھندہ عروج پر، نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار

0

جہلم: شہرو مضافاتی علاقوں میں جسم فروشی کادھندہ عروج پر، نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرسمیت مضافاتی علاقوں جن میں قائم ہونے والی نئی بستیوں ،کالونیوں اور پوش علاقوں میں جسم فروشی کے اڈے قائم ہو چکے ہیں اور جسم فروشی کے ان اڈوں پر ماڈل گرلز کی آڑ میں زنا جیسا گناہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ، خوبرو ماڈل گرلز جسم فروشی کے مذموم دھندے میں ملوث ہیں، جہلم صدر سرکل میں یہ کارروبار عروج پر ہے۔

شہر سمیت ملحقہ آبادیوں جن میں بلال ٹاؤن ، شانتی نگر، مشین محلہ، اسلام پورہ، کریم پورہ، کالا گجراں ، مدینہ ٹاؤن، جادہ، روہتاس روڈ،سمیت دیگر علاقوں میں یہ دھندہ دھڑلے سے جاری ہے ، فحاشی کے اڈے چلانے والوں نے زیادہ تر پوش علاقوں میں کرائے پر کوٹھیاں لے رکھی ہیں جس کی وجہ سے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اس مکروہ دھندے میں اہم شخصیات کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ،تمام حقائق سے آگاہ ہونے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہر و مضافاتی علاقوں میں فحاشی کے اڈوں کی بھرمار ہوچکی ہے۔

ان علاقوں میں شریف شہریوںکا جینا مشکل ہو گیا ہے ، اورمتعدد شہری اس گھناؤنے فعل کی وجہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں ، جبکہ اس مذموم دھندے میں ملوث مرد و خواتین کو خفیہ اداروں کی رپورٹوں کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے، غیر اخلاقی اڈوں کیوجہ سے نئی نسل تباہ ہو رہی ہے اور گمراہی کی طرف راغب ہورہی ہے۔

شہر کی سماجی، فلاحی، رفاعی ، مذہبی شخصیات نے ڈی پی او جہلم ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے فحاشی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان اڈوں کو بند کرکے نئی نسل کو تباہی سے بچایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.