جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں انفلونزا کے 3 مریض ہیں، جن میں سے دو منفی اور ایک مثبت ہے۔ ڈاکٹر وسیم اقبال

ضلع جہلم میں انفلونزا کے تین مریض ہیں،جن میں سے دو منفی اور ایک مثبت ہے۔یہ موسمی وائرس ہے اور ایک وائرل بیماری کی صورت میں آگے بڑھتا ہے۔

ان خیالات کااظہار سی ای او ڈی ایچ اے ڈاکٹر وسیم اقبال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ عام فلو کی صورت میں نزلہ زکام ہوتا ہے جبکہ اگر اس کی معیاد میں اضافہ ہو جائے تو یہ ایچ ون ،این ون کی صورت اختیار کر لیتا ہے ،جس سے بچاؤ کیلئے خادم اعلیٰ پنجاب نے خصوصی اقدامات کر کے ضلع جہلم میں تین فلٹریشن کلینک قائم کیے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں اس کے علاج کیلئے تمام سہولیات میسر کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاج کیلئے ہمارے پاس ویکسیئن اور انٹی وائرل کیپسول موجود ہیں جو کہ اس کا مخصوص علاج ہے اس سے بچاؤ کیلئے لوگوں کو چاہیے کہ کھانستے وقت منہ کے آگے رومال رکھیں اور اپنے منہ اور ناک پر ماسک کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک موسمی وائرس ہے جس سے بچنا ہر باشعور شہری کا فرض ہے جبکہ محکمہ صحت ہر مریض کو طبی سہولیات فراہم کررہا ہے کیونکہ یہی خادم اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے جسے ہم یقینی بنائیںگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button