جہلم

اعلی قابلیت کے حامل اور خوش اخلاق عملے کو میرٹ کی بنیاد پر تھانوں میں تعینات کیا جائے گا۔ سید حماد عابد

جہلم: اعلی قابلیت کے حامل اور خوش اخلاق ہیڈ کانسٹیبلان کو میرٹ کی بنیاد پر تھانوں میں محرر تعینات کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے آج پولیس لائنز جہلم میں ضلع کے تمام تھانوں میں پڑھے لکھے اور خوش اخلاق محرران کی تعیناتی کیلئے 46ہیڈ کانسٹیبلان سے امتحان لیا۔
ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہاکہ ہمارے محکمہ کے متعلق عوام کے رویوں کو تبدیل کرنے کے لیے ہمیں خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرکے پولیس کے بارے میں پائی جانیوالی غلط روایت کو تبدیل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہی ہمارے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور آر پی او راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک کا ویژن ہے جسے ہم نے پورا کرنا ہے اور اس سے ناصرف لوگوں کو ریلیف ملے گا بلکہ ضلع سے برائی کا خاتمہ بھی یقینی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button