جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بند کمر ے میں انتخابات کو نہیں مانتے، میاں رفیق

0

دینہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری میاں رفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بند کمرے میں انتخابات کو نہیں مانتے، ہمارے ضلعی امیر اب بھی معروف عالم دین مولاناقاری قیام الدین الحسینی ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند افراد جماعت میں سازش کررہے ہیں ہم انہیں ہرگز سازش نہیں کرنے دیں گے، ہمارا تعلق ضلع جہلم کی جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے بانیوں میں سے ہیں جبکہ بند کمرے میں بیٹھ کر ایک شخص کی سلیکشن کی گئی جس کا جمعیت سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کے وقت پرانے ساتھیوں کو نظر انداز کرنا قابل افسوس ہے، ہماری پنجاب جمعیت کے ذمہ دار ان سے اپیل ہے کہ اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.