سوہاوہ میں ڈاکوؤں نے دوکاندار کو لوٹ لیا، کیری ڈبہ ڈرائیور کی فائرنگ سے ڈاکو فرار

0

پڑی درویزہ: لنک روڈ پڑی درویزہ پر ڈاکہ ، ایک نان بائی کو لوٹ لیا گیا، ڈومیلی کی طرف سے واپس آنے والی کیری ڈبہ میں موجود خواتین ڈرائیورکے بھائی کی فائرنگ کے نتیجے میں محفوظ رہیں۔ ڈاکو فائرنگ کے ساتھ ہی جائے واردات سے فرار ۔ دیگر موٹر سائیکل سواربھی محفوظ رہے ۔اطلاع دینے پر پولیس چوکی پڑی درویزہ کا عملہ بھی پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ چکوال روڈ سے متصل لنک روڈ پڑی درویزہ پر گزشتہ روز رات نو بجے علیہ موہڑہ سے آنے والے چھبر سیداں کے رہائشی نانی بائی تصور محمود ولد الفت حسین کے موٹر سائیکل کو لنک روڈ کے تیز ڈھلان پر پہلے سے موجود نامعلوم نقاب پوش ڈاکوں نے روک لیا۔

تصور محمود کے والد الفت حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل چھیننے کے ساتھ ساتھ اس کے بیٹے کو رسیوں سے باندھ دیا گیا تھا اور اسی کے موٹر سائیکل سے روڈ کو بند کر دیاگیا ۔ اسی اثناء میں علاقہ ڈومیلی کی طرف سے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی کیری ڈبہ پڑی درویزہ کی طرف سے آئی جس سے اڈہ پڑی درویزہ کا رہائشی محمد وقاص ولد ولایت حسین چلا رہا تھا جبکہ اس کا بھائی یثرب فرنٹ سیٹ پر ساتھ بیٹھا تھا ۔

کیری ڈبہ ہمراہ خواتین کے انتہائی خطر ناک نیلی پہاڑ گالہ سے گزر کر آرہی تھی تو حفظ ماتقدم کے طور پر گاڑی کے ڈائس بورڈ پراسلحہ موجود تھا ۔ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی کیری ڈبہ سے فائر کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ڈاکو فوری طور پر رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ کر تتر بتر ہو گئے ۔ اتنے میں اڈہ پڑی درویزہ کی جانب سے پڑی درویزہ کے رہائشی شیخ خالد محمود ولد شیخ محمد اقبال اپنے معمول کی مصروفیات کے بعد مطابق واپس آرہے تھے کہ جائے واردات پر پہنچ گئے ۔

انہوں نے پولیس چوکی پڑی درویزہ کے عملے کو فون کیا تو کچھ ہی دیر بعدانچار پولیس چوکی حوالدار محمد کاظم کی سربراہی میں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی لیکن ڈاکو اتنی دیر میں کنارہ کر چکے تھے ۔ڈاکہ سے متاثر ہونے والوں کے مطابق ڈاکو کی تعداد تین سے زائد تھی ۔بیان بالا صورت حال کے متعلق جب پولیس چوکی پڑی درویزہ سے رابطہ کیا گیا تو انچارج ہیڈ کانسٹیبل محمد کاظم نے وائس آف پاکستان کو بتایا کہ بڑے ڈاکے کی ناکام کوشش ہوئی ہے لیکن قابل غور نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.