جہلم

ضلع جہلم کم عمر ڈرائیونگ کا مرکز بن گیا، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف پولیس نے ہاتھ کھڑے کر دئیے

جہلم: کم عمر ڈرائیورز کے خلاف پولیس نے ہاتھ کھڑے کر دئیے، 8 اور 10 سال کے ہزاروں موٹر سائیکل سواراور چنگ چی ڈرائیورز سرئے عام حادثات کا باعث بننے لگے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس چند روز بلند وبانگ دعوے کرنے کے بعد حسب معمول ٹھس، ضلع جہلم کم عمر ڈرائیونگ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں کم عمر ڈرائیونگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور شہرکی مرکزی سڑکوں پر سرئے عام آٹھ اور دس سال عمر کے بچے انتہائی تیز رفتاری اور اندھا دھند موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشے بھگاتے دکھائی دیتے ہیں جو ہر روز کسی نے کسی شہری کو حادثہ کانشانہ بنا کر ہسپتال ریفر کر دیتے ہیں ۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے سب سے زیادہ زور چالان کرنے پر دیا جاتا ہے اور محنت مزدوری کرنے والے افراد پولیس کا نشانہ ہوتے ہیں لیکن کم عمرموٹر سائیکل سواروں اور چنگ چی رکشہ چلانے والے پولیس کی آنکھوں سے اوجھل ہی رہتے ہیں۔

چند روز قبل ضلعی انتظامیہ نے بھی کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم شروع کر نے کا اعلان کیا لیکن وہ دوسرے دن ہی ٹھس ہو گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button