دینہاہم خبریں

دینہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

دینہ: ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس پر ہمیں فخر ہے ہمارے نوجوانوں نے ملک کی بقاء کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے دیئے ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فوق شیر باز نے پیر کے روز اپنی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے حق میں آخری سانس تک آواز اُٹھاتے رہیں گے مودی ہوش کے ناخن لے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام بند کرے اور خطے کی تباہی کی وجہ نہ بنے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق نائب ناظم سٹی دینہ ادریز اخترنے کہا کہ پاک فوج ہمارے سروں کا تاج ہے اس کے خلاف اُٹھنے والی آوازوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ریلی کا آغاز لدھڑ ہائوس سے ہوا جو دینہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شرکاء نے 100فٹ لمبا پاکستانی پرچم اُٹھا رکھا تھا ، ریلی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سوار عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی سے چوہدری محمد ضمیر ،سید عطا اللہ شاہ بخاری،چوہدری محبوب ،چوہدری انور ،سابق جنرل کونسلر مسعود بٹ ،سید مسکین شاہ ،میاں ندیم ،فرید رمضان قریشی اور چوہدری الطاف اسحاق نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button