6 سالہ بچے ارباز کے اندھے قتل کا معمہ حل، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

0

ڈومیلی کے علاقہ کوٹلی بہرام میں 6 سالہ بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل، کھیلنے کیلئے آٹھ سالہ بچہ کھیلنے کیلئے اپنے والد کا پستول اٹھا لایا، کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے سامنے کھڑا ارباز نشانہ بن گیا، آٹھ سالہ بچہ اور اس کا والد گرفتار، پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

اس خبر کو پڑھیں: ڈومیلی کے علاقہ کوٹلی بہرام میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 6 سالہ بچہ قتل

تھانہ ڈومیلی کے علاقہ کوٹلی بہرام میں 3 دن قبل قتل ہونے والے بچے ارباز شہباز کے اندھے قتل کا پولیس تھانہ ڈومیلی نے مختلف افراد کو شاملِ تفتیش کرتے ہوئے وقوعے کا سراغ لگا لیا۔

آٹھ سالہ بچہ عیسیٰ ولد ثقلین کھیلنے کیلئے اپنے والد کا پستول اٹھا لایا جس سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے سامنے کھڑا 6 سالہ بچہ ارباز شہباز نشانہ بن گیا، وقوعہ کے بعد عیسیٰ کے گھر والوں نے پستول چھپا دیا، قتل کا رخ موڑنے کے لیے اندھی گولی کا شاخسانہ قرار دیا گیا۔

پولیس تھانہ ڈومیلی نے عیسیٰ کے والد ثقلین کو اسلحہ ناجائز اور غفلت و لاپرواہی برتنے اور انسانی جان کے ضیاع کا باعث بننے پر گرفتار کر لیا جبکہ ملزم عیسیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.