دینہ

پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کے انچارج ندیم احمد علالت کے باعث انتقال کر گئے

دینہ: پٹرولنگ پولیس کے انچارج ندیم احمد علالت کے باعث انتقال کر گئے ،مرحوم 32سال سے پولیس میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ،مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی طبیعت کے مالک تھے اور اپنی ڈیوٹی کے دوران انھوں نے بہت سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کیں۔
تفصیلات کے مطابق چک مہیوں دینہ پٹرولنگ پولیس کے انچارج ندیم احمد ولد حوالدارعلی احمد علالت کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کر گئے ،مرحوم 32سال سے مختلف تھانوں منگلا ،ڈومیلی ،مصری ،کالا گجراں میں ڈیوٹی سر انجام دی اور ٹریفک پولیس کے علاوہ تقریباً 2سال سے پٹرولنگ پولیس میں اپنی ڈیوٹی نبھا رہے تھے۔
ڈیوٹی کے دوران انھوں نے جرائم کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار بھرپور ادا کیا وہ انتہائی ملنسار او ر اچھے پولیس آفیسر تھے ،مرحوم نعمان محمود پٹرولنگ آفیسر کے ماموں تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں شہامد پور باغاں میں دن اڑھائی بجے ادا کی گئی جس میں پولیس افسران سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button