جہلماہم خبریں

کلین پنجاب، گرین پنجاب مہم اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں کلین پنجاب ،گرین پنجاب ،مہم اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، میونسپل کمیٹیوں کی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ابھی تک ختم نہیں کئے، البتہ بڑی تعداد میں تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان کی ہدایت پرمیونسپل کمیٹی کی ٹیم نے محتلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔میونسپل کمیٹیوں نے جہلم کی مین شاہراہوں و دیگرعلاقوں سے صفائی،کوڑاکرکٹ کے ڈھیرختم کرنے کی بجائے سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے ہدیت کی ہے میونسپل کمیٹیاں شہریوں کو صحت و صفائی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومتی وژن کے مطابق فرائض سر انجام دیں۔ انہوں نے ہدیت کی کہ کسی بھی علاقہ میں تجاوزات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور بلا تفریق خاتمہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button