جہلم

کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شکست تاحال موضوع بحث

جہلم: کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شکست تاحال ہر جگہ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی پر منتخب ممبران مبارکبادیں سمیٹتے رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں ۔

جہلم کنٹونمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے ہار جانے کی ذمہ داری لیگی قیادت ایک دوسرے پر ڈالنے میں مصروف جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حلقوں میں کمپیئن کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی جس کی وجہ سے ن لیگ کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔

اسمبلی اور ضلعی چیئرمین کے عہدوں کے مزے لوٹنے والے سیاست دان بھی کنٹومنٹ بورڈ کے رہائشیوں کی غمی خوشی میں شرکت کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں جبکہ سینکڑوں نوجوان جنہوں نے ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں کو نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے بھی نوجوانوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن میں ووٹ پول نہیں کئے۔

بعض لیگی کارکنوں نے اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے سولو فلائٹ کے ذریعے آنے والے نئے چہروں کو ٹکٹ جاری کئے ، جس کیوجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button