جہلم

رئیس آف جادہ چوہدری واسب حسین ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل

جہلم: رئیس آف جادہ ہزاروں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ، پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خراج تحسین ، پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال جہلم جی ٹی روڈ جادہ کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف میں نئے شامل ہونے والے رئیس آف جادہ چوہدری واسب حسین اور ان کے ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ 10 سال قبل جو ترقیاتی کام کروائے اس کے بعد منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے اجتماعی کاموں پر توجہ دینے کی بجائے زاتی مفادات کو ترجیح دی ، انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کا قیام میرے دورے اقتدار میں ہوا اندرون شہر کی تمام سٹرکیں ون وے کروائی گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس میری کوششوں سے منظور ہوا، دینہ کو تحصیل کادرجہ دلوایا ، جہلم نئے پل کا قیام میری کوششوں سے عمل میں آیا، داراپور پل، قلعہ روہتاس پل، جیسے منصوبے میری کوششوں سے مکمل ہوئے ، پنجاب یونیورسٹی کی عمارت ، ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان ، خواتین کالج پنڈدادنخان، نڑومی ڈھن جیسے بیشتر منصوبے میں نے مکمل کروائے ، سابق حکمران صاف پانی فراہم کرنے کی بجائے شہریوں کو گٹروں ملا پانی مہیا کر رہے ہیں، جس سے ہر تیسرا شہری ہیپاٹائٹس جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہو رہاہے۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو کامیاب بنانے کے لئے 25جولائی کو ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک لانا آپ بھائیوں کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ بلے کے نشان پرمہر لگاکر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں اورعمران خان کے نئے پاکستان جو ہم سب کا ایک پاکستان ہوگا کی تعمیر وتشکیل کے لیے ہاتھ مضبوط کریں پاکستان بچانا ہے توعمران خان کو لانا ہے یہی نعرہ جہلم ضلع بھر کے گلی کوچوں میں گونج رہا ہے جو عوام کی بدلی ہوئی سوچ کا عکاس ہے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ ،گندگی اوربیماریاں پھیلانے والے نااہل سابق حکمرانوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے اب پی ٹی آئی کا منشور ہی روشن مضبوط خود مختار اورخوشحال مستقبل کی نوید ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button